حکومت نے آج اس بات کی یقین دہانی کرائی کہ کالا دھن رکھنے والوں کی اطلاعات مکمل طور پرراز میں رکھی جائیں گی اور اعلان شدہ دولت پر کوئی مزید کارروائی نہیں کی جائے گی۔
ساتھ ہی اس نے واضح کیا کہ کسی بھی صورت میں کالے دھن کا اعلان کر نے کی آخری
تاریخ 30 ستمبر سے آگے نہیں بڑھائی جائے گی۔
وزارت خزانہ کی طرف سے آج جاری وضاحت میں کہا گیا ہے کہ "درست اعلانات سے متعلق معلومات خفیہ رکھی جائیں گی اور اسے قانون نافذ کرنے والی کسی بھی ایجنسی کے سامنے نہیں رکھی جائیں گی اور انکم ٹیکس محکمہ اس سلسلے میں کوئی مزید چانچ نہیں کرے گا۔